فلسطین کی حمایت پر اُشنا شاہ کا انسٹاگرام اکاؤنٹ "شیڈوبین" ہوگیا

 

  کراچی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اُشنا شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ فلسطین کی حمایت کرنے پر انسٹاگرام نے اُن کا اکاوْنٹ “شیڈوبین” (shadow banned) کردیا ہے لیکن وہ اس پابندی کے باوجود بھی غزہ کے لیے آواز اُٹھاتی رہیں گی

اُشنا شاہ غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی درندگی اور نسل کشی کے خلاف مسلسل آواز اُٹھاتی نظر آرہی ہیں، وہ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال کرتے ہوئے بےگناہ اور معصوم فلسطینیوں کی آواز بنی ہوئی ہیں۔

 

اداکارہ اپنی سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے صارفین میں شعور پیدا کررہی ہیں اور اسرائیل کی منافقت اور جہالت کو پوری دنیا کے سامنے بےنقاب کررہی ہیں۔

اب اُشنا شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر کی گئی اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ "میں انسٹاگرام پر مکمل طور پر شیڈوبین (shadow restricted) ہوگئی ہوں، مجھے نہیں معلوم کہ غزہ کے معاملے میں ایکس کیوں اتنی اچھی طرح کام کررہا ہے لیکن ہم خاموش نہیں رہیں گے


اُشنا شاہ نے کہا کہ "شیڈوبین، مشہور شخصیات کو غزہ کے حق میں بولنے سے روکنے کا ایک طریقہ بھی ہے، جو لوگ اپنے فالوورز اور شہرت کھونے سے ڈرتے ہیں وہ شیڈوبین کے بعد خاموش ہوجائیں گے لیکن میں چُپ نہیں رہوں گی"۔


اداکارہ نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ "براہِ کرم! شیڈوبین کے ڈر سے خاموش نہیں ہونا، غزہ کے لیے آواز اُٹھاتے رہیں کیونکہ غزہ میں عارضی جنگ بندی ختم ہورہی ہے اور اب اسرائیل فلسطینیوں پر مزید ظلم کرے گا"۔


اُنہوں نے مزید کہا کہ "غزہ میں جنگ بندی کے لیے بات کرتے رہیں، ہمیں ڈر کر خاموش نہیں ہونا ہے"۔


شیڈوبین کیا ہے؟


میٹا کی سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر جب کسی اکاؤنٹ کو شیڈوبین کیا جاتا ہے تو اُس صارف کی پوسٹ اُس کے فالوورز کی انسٹاگرام فیڈز کے اوپر نظر نہیں آتی جبکہ وہ  اکاؤنٹ سرچ لِسٹ میں بھی نہیں آتا۔


شیڈوبین کی وجہ سے پوسٹ پر ویوز بھی نہیں آتے کیونکہ وہ پوسٹ انسٹاگرام صارفین تک پہنچتی ہی نہیں، اب انسٹاگرام اُن تمام صارفین کے اکاؤنٹس کو "شیڈوبین" کررہا ہے جو فلسطین کے حق میں تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کررہے ہیں، ناصرف انسٹاگرام بلکہ فیس بُک پر بھی فلسطین کے حمایتی پیجز کو بلاک کیا جارہا ہے۔


یاد رہے کہ اس سے قبل فلسطین کی حمایت کرنے پر سُپر اسٹار ماہرہ خان کا آفیشل انسٹاگرام ہینڈل بھی "شیڈوبین" ہوگیا تھا۔


Ushna Shah is seen to be constantly raising her voice against the ongoing Israeli brutality and genocide against innocent Palestinians in Gaza, using her social media platforms to be the voice of the innocent and innocent Palestinians.


 The actress is creating awareness among consumers through her social media posts and exposing Israel's hypocrisy and ignorance to the whole world.


 Now Ushna Shah said in a post on the social networking site X (formerly Twitter) that "I am completely shadow restricted on Instagram, I don't know why X is so good about Gaza."  It is working but we will not remain silent


 Ushna Shah said "Shadowbin is also a way to stop celebrities from speaking out for Gaza, people who are afraid of losing their followers and fame will shut up after Shadowbin but I will not be silent".


 The actress appealed saying "Please! Don't be silent for fear of shadowbin, keep raising your voice for Gaza because the temporary ceasefire in Gaza is ending and now Israel will oppress Palestinians more".


 "Keep talking for a ceasefire in Gaza, we must not be silenced by fear," he added.


 What is Shadowbane?


 When an account is shadowbanned on Metta's social media app Instagram, that user's posts don't appear at the top of their followers' Instagram feeds, and the account doesn't even appear in search lists.


 Because of shadowbanning, the post doesn't even get views because that post doesn't reach Instagram users, now Instagram is "shadowbaning" the accounts of all users who are posting photos and videos in favor of Palestine, not only on Instagram but also on Facebook.  However, pro-Palestine pages are also being blocked.


 It may be recalled that earlier the official Instagram handle of superstar Mahira Khan was also "shadowbanned" for supporting Palestine.

No comments:

Post a Comment