Nawaz Sharif's thorn in the road and Chairman PTIنواز شریف کے راہ کے کانٹے اور چیئرمین پی ٹی ائی

 PTI has conducted the election in its party so well that the world has been shocked.  The incident will be mentioned for the next few days.  If someone forgets, Akbar S. Babar will remind him.

پی ٹی آئی نے اپنی جماعت میں انتخاب تو اس خوبی سے کرایا ہے کہ دنیا اش اش کر اٹھی ہے۔ آیندہ چند روز اس واقعے کا تذکرہ رہے گا۔ کوئی بھولے گا تو اکبر ایس بابر اسے یاد دلا دیں گے۔


If there is any further difficulty, Akbar Sahib will complete it by challenging it in the Election Commission or any other court.  Now here are two questions.  One is why the PTI has a penchant for dying and why it deliberately does such feats that throw more thorns in its path.  That is one question.


 The second question is also related to thorns.  These thorns are being mentioned in relation to Nawaz Sharif and everyone is saying that Nawaz Sharif's path is being picked.  Among these sages, including great scholars and intellectuals, are reciting this word.


 The question is whether Nawaz Sharif's path is really being picked or the incident is something else?  We believe that this is the most important question of the hour because the issue of the election of Chairman PTI's party, if not today, tomorrow, a different reality will emerge and make it as important as it should be.  In contrast, the series of slander about Nawaz Sharif continued


مزید کوئی کسر اگر رہ گئی تو اکبر صاحب اسے الیکشن کمیشن یا کسی دوسری عدالت میں چیلنج کر کے پوری کر دیں گے۔ اب یہاں دو سوال ہیں۔ ایک یہ کہ پی ٹی آئی کو مرنے کا شوق کیوں ہے اور وہ جان بوجھ کر ایسے کارنامے کیوں کرتی ہے جو اس کی راہ میں مزید کانٹے بکھیر دیتے ہیں۔ ایک سوال تو یہی ہے۔


دوسرے سوال کا تعلق بھی کانٹوں سے ہے۔ ان کانٹوں کا ذکر نواز شریف کے تعلق سے ہو رہا ہے اور ہر کس و ناکس کہہ رہا ہے کہ نواز شریف کی راہ کے کانٹے چنے جا رہے ہیں۔ ان فرزانوں میں جن میں بڑے بڑے دانش ور اور دانش مند بھی شامل ہیں، یہی کلمہ پڑھ رہے ہیں۔


سوال یہ ہے کہ کیا واقعی نواز شریف کی راہ کے کانٹے چنے جا رہے ہیں یا واقعہ کچھ اور ہے؟ ہمارا خیال ہے کہ وقت کا سب سے اہم سوال یہی ہے کیوں کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جماعت کے انتخاب کا معاملہ آج نہیں تو کل کوئی مختلف حقیقت سامنے آ کر اس کی اہمیت اتنی ہی کر دے گی جتنی ہونی چاہیے۔ اس کے مقابلے میں نواز شریف کے بارے میں گل افشانی کا سلسلہ آیندہ بھی جاری رہے


What is the matter of Chairman PTI?  As far as the claimants of the historic mandate with two-thirds majority are concerned.


 The world of politics has never lacked such dreamers.  The formula of politics is used for the workshop of politics, but this creature is found in a bedroom that buys a dozen eggs and builds an imaginary palace, and in the same situation kicks the basket of eggs.  It also destroys Ponji, like Khan Sahib first expelled his members from the National Assembly, then broke the Punjab and KP Assemblies, and completed it by kicking the basket of eggs on the 9th of May.  was given  Now they are preparing for the final kick with the determination to boycott the elections and end the scandal itself.


 Why do they want to boycott the elections?  There are two reasons for this.  And that they can now see the earth moving under their feet.  The reality of how the earth is sliding under his feet has been described very well by Qibla Nusrat Javed Sahib.


 The nuances of political eras that he describes, I think that few of our journalists and columnists have such ability.  If a person is interested in politics and does not read them, I think he should follow another path.  Politics is not useful for him.


 Another reason for boycotting the elections by Chairman PTI is psychological.  Firstly, they do not like power in the hands of anyone but themselves, and secondly, they do not play politics like cricket, like the wise fighting woman whose tricks turn on her own.  The issue of his party election and the selection of his successors is also something like that.


 Now coming to the real issue.  Two cases against Pakistan Muslim League-N leader Mian Muhammad Nawaz Sharif have come to an end and the remaining one case is also expected to meet the same end.


 This expectation is not so wrong, but is this propaganda correct that the thorn in their path is going to be chosen?  The fact is that Nawaz Sharif is an individual or let us say that he is the leader of a political school of thought.  For a living nation, the coming and going of an individual for any reason is not a problem.  The problem arises when you tarnish the future of the nation by targeting an individual or a political group


چیئرمین پی ٹی آئی کا معاملہ کیا ہے۔ انھیں جہاں تک دو تہائی اکثریت کے ساتھ تاریخی مینڈیٹ دلانے کے دعوے داروں کا معاملہ ہے۔


سیاست کی دنیا میں ایسے خواب دیکھنے والوں کی کمی کبھی نہیں رہی۔ سیاست کی کارگاہ کے لیے میدان سیاست کی ترکیب استعمال کی جاتی ہے لیکن یہ مخلوق کسی ایسی خواب گاہ میں پائی جاتی ہے جو درجن انڈے خرید کر تصوراتی محل تعمیر کرتی ہے اور اسی کیفیت میں کسی پر خفا ہو کر انڈوں کی ٹوکری کو لات رسید کر کے رہی سہی پونجی بھی تباہ کر دیتی ہے جیسے خان صاحب نے پہلے قومی اسمبلی سے اپنے اراکین کو نکال کر، اس کے بعد پنجاب اور کے پی اسمبلیوں کو توڑ کر رہی اور سہی کسر نو مئی کو انڈوں کی ٹوکری کو لات مار کر پوری کر دی تھی۔ اب وہ آخری لات مارنے کی تیاری اس عزم کے ساتھ کر رہے ہیں کہ الیکشن کا بائیکاٹ کر کے ٹنٹا ہی ختم کر دیا جائے۔


وہ انتخابات کا بائیکاٹ کیوں کرنا چاہتے ہیں؟ اس کی دو وجوہات ہیں۔ اور یہ کہ انھیں اب پاؤں تلے سے سرکتی زمین دکھائی دینے لگی ہے۔ ان کے پاؤں تلے سے زمین کیسے سرک رہی ہے، اس کی حقیقت قبلہ نصرت جاوید صاحب نے بڑی خوبی سے بیان کر دی ہے۔


سیاست دوراں کی جو نزاکتیں وہ بیان کرتے ہیں، میرے خیال میں ایسی قدرت ہمارے صحافیوں اور کالم نگاروں میں کم کسی کو حاصل ہے۔ کوئی شخص اگر سیاست میں دل چسپی رکھتا ہے اور انھیں نہیں پڑھتا، میرے خیال میں اسے کسی اور راستے پر چلنا چاہیے۔ سیاست اس کے لیے مفید نہیں۔


چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف سے انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کی دوسری وجہ نفسیاتی ہے۔ اوّل وہ اپنے سوا کسی دوسرے کے ہاتھ میں اختیار پسند نہیں کرتے اور دوم وہ سیاست کرکٹ کی طرح بھی نہیں اس دانش مند لڑاکا عورت کی طرح کرتے ہیں جس کی چالیں خود اس کے اپنے اوپر پلٹ جاتی ہیں۔ اُن کاپارٹی الیکشن اور اپنے جانشینوں کے انتخاب کا معاملہ بھی کچھ ایسا ہے۔


اب آتے ہیں اصل معاملے کی طرف۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف صاحب کے خلاف دو مقدمات اپنے انجام کو پہنچے اور باقی ماندہ ایک مقدمے کے بارے بھی توقع یہی ہے کہ اسی انجام سے دوچار ہو گا۔


یہ توقع کچھ ایسی غلط بھی نہیں لیکن کیا یہ پروپیگنڈا درست ہے کہ ان کی راہ کے کانٹے چنے جا رہے ہیں؟ حقیقت یہ ہے کہ نواز شریف ایک فرد ہیں یا یہ کہہ لیجیے کہ وہ ایک سیاسی مکتب فکر کے قائد ہیں۔ کسی زندہ و جاوید قوم کے لیے کسی فرد کا آنا اور کسی وجہ سے چلے جانا کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔ مسئلہ تب پیدا ہوتا جب آپ کسی فرد یا سیاسی گروہ کو نشانہ بنا کر قوم کا مستقبل تاریک کر دیں

No comments:

Post a Comment