بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کردیا: بھارتی میڈیا

 


بھارت نے  آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنے سے انکار کردیا۔





بھارتی میڈیا دعویٰ کررہا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنے سے منع کردیا ہے۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بھارتی بورڈ کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی اور یہ ہمارا حتمی فیصلہ ہے، جو کہ ہم پاکستان کو لکھ کے دے چکے ہیں۔

IF YOU WANT TO EARN DAILY 75$      CLICK HERE

بھارتی بورڈ کے ذرائع کے مطابق بھارتی ٹیم کے میچز دبئی میں رکھنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

IF YOU WANT TO VISIT TO MORE BLOGS  CLICK HEHE

بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے  اپنے تحفظات سےحکام کو آگاہ کردیاکہ وہ نیوٹرل وینیوزپرمیچزکھیلنا چاہتی ہےاوراس کے لیے دبئی بہترین جگہ ہے۔

چیئرمین محسن نقوی کا بیان:



اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ میرے پاس بی سی سی آئی کا کوئی پرچہ نہیں آیا، بھارتی بورڈ نے اب تک تحریری طور پر کچھ نہیں بتایا ہے، ہائبرڈ ماڈل پر کوئی بات نہیں ہوئی اور نہ ہوگی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل خبریں تھیں کہ بھارتی کرکٹ بورڈ ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان بھیجنے پر رضامند ہوگیا ہے۔

IF YOU WANT TO EARN DAILY 75$      CLICK HERE

بھارت کے علاوہ دیگر 6 ٹیموں نے ایونٹ میں ٹیموں کو پاکستان بھیجنے کی تصدیق کردی ہے تاہم بھارت سیاسی اور سکیورٹی کے بہانے بناکر ٹیم بھیجنے سے انکاری ہے اور ٹورنامنٹ کو ہائبرڈ ماڈل کے تحت کروانا چاہتا ہے۔

FOR MORE UPDATE  CLICK HERE

چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ 2025 تک شیڈول ہے جس کے میچز کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں ہوں گے۔ 

No comments:

Post a Comment