قومی ٹیم کے تمام کوچ عہدوں سے ہٹادیےگئے، مکی آرتھر کی جگہ حفیظ ڈائریکٹر مقرر

 



پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کے تمام کو چنگ اسٹاف کو عہدوں سے ہٹادیا اور سابق کپتان محمد حفیظ کو مکی آرتھر کی جگہ ٹیم ڈائریکٹر مقرر کر دیا۔

بدھ کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف کی ٹیم مینجمنٹ اور بابر اعظم سے لاہور میں ملاقات ہوئی۔



ذرائع کے مطابق چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی کی جانب سے کوچز کی کارکردگی پر بھی عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا۔


تاہم بعد ازاں پی سی بی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام کو چنگ اسٹاف کو عہدوں سے ہٹا یا گیا ہے، کسی کوچ کو فارغ نہیں کیا گیا،ان کی ذمے داریاں بدلی جا رہی ہیں۔۔


پی سی بی نے کہا کہ کوچز کا پورٹ فولیو تبدیل کر دیا گیا ہے، تمام کوچز نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کام کریں گے۔


پی سی بی کے مطابق محمد حفیظ کو ٹیم ڈائریکٹر کی ذمے داری سونپ دی گئی ہے ، دورہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کیلئے کوچنگ اسٹاف کا اعلان جلد کیا جائے گا۔


واضح رہے کہ ذکاء اشرف سے ملاقات کے بعد بابر اعظم نے تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے دستبرداری کا اعلان کیا۔


بعد ازاں پی سی بی کی جانب سے شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم اور شاہین آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، ون ڈے ٹیم کی کپتانی کا فیصلہ بعد میں ہوگا۔

فرح گوگی کے اثاثوں میں دو ہزار سترہ سے دو ہزار بیس تک چار ہزار پانچ سو بیس ملین روپے کا اضافہ

 


اسلام آباد  :فرح گوگی کے اثاثوں میں دو ہزار سترہ سے دو ہزار بیس تک چار ہزار پانچ سو بیس ملین روپے کا اضافہ ہوگیا،ایک سو نوے ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں بھی فرح گوگی نے پراپرٹی ٹائیکون سے دو سو چالیس کنال اراضی اپنے نام کرالی۔میڈیا رپور ٹ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے نام نہاد ایمانداری کے بیانیے کی اصل حقیقت آشکار ہوگئی، پی ٹی آئی دور حکومت میں فرح گوگی کے ظاہری اور غیر ظاہری اثاثوں میں چار ہزار پانچ سو بیس ملین روپے کا اضافہ ہوا، فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کے تین سال میں ظاہری اثاثوں میں چار سو بیس فیصد اور غیر ظاہری اثاثوں میں پندرہ ہزار تین سو فیصد اضافہ ہوا،یہ تمام اثاثے فرح گوگی کی ذاتی ملکیت ہیں۔


احسن جمیل گجر اور باقی رشتہ داروں اور حصہ داروں کے اثاثے اس کے علاوہ ہیں، ایس ای سی پی ریکارڈ کے مطابق چیئر مین پی ٹی آئی کی فرنٹ پرسن فرح گوگی متعدد کمپنیوں کی حصہ دار ہیں،فرح گوگی غوثیہ بلڈرز،البراق ہائوسنگ،البراق فوڈز،المعز ڈیری اینڈ فوڈز،المعز پراپرٹیز پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی میں حصہ دار ہیں،،فرح گوگی دیان پراپرٹیز پرائیویٹ لمیٹڈ، ڈاکٹرز کلینکل کیئر پرائیویٹ لمیٹڈ کی بھی حصہ دار ہیں،فرح گوگی سینا ٹوریا ہاسپٹل مینجمنٹ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ میں بھی حصہ دار ہیں،تین دسمبر 2019کوپی ٹی آئی دور حکومت میں یوکے نیشنل کرائم ایجنسی نے190ملین پاؤنڈ حکومت کو واپس کیے،،یہ معاہدہ پراپرٹی ٹائیکون سے آؤٹ آف کورٹ معاہدے کے تحت ہوا،فرح گوگی نے اس واردات کے عوض پراپرٹی ٹائیکون سے ہائوسنگ سکیم میں 240 کنال زمین اپنے نام کروائی، دو سو چالیس کنال کی زمین فرنٹ پرسن فرح گوگی کورشوت کے طور پرمنتقل کی گئی۔


رشوت کے عوض پی ٹی آئی حکومت نے460 بلین روپے کے ہرجانے کے کیس کی پیروی سے اجتناب کیا،چیئرمین پی ٹی آئی کی معاونت سے فرح گوگی نے2018 میںٹیکس ایمنسٹی سکیم کابھرپورفائدہ اٹھایا،،فرح گوگی نے 489ملین روپے سے زائد کا کالا دھن ریگولائز کروایا،،بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے والے چیئر مین پی ٹی آئی کے کئی اور ساتھی بھی شامل ہیں،کرپشن کی اس ہوشر باء داستان میں بہاولپور،گجرانوالہ میں زرعی زمین بھی شامل ہیں،اسلام آباداورلاہورمیں رہائشی اورکمرشل جائیدادیں اور چکری میں200 کنال زرعی زمین بھی شامل ہیں۔

پاکستان اورازبکستان کے درمیان 100ملین ڈالرزکی دو طرفہ تجارت پر دستخط

 


اسلام آباد:پاکستان اورازبکستان کے درمیان 100ملین ڈالرزکی دو طرفہ تجارت پر دستخط کردیئے گئے ، دونوں ممالک نے بینکنگ چینلز کھولنے ،گوادر پورٹ کو استعمال کرنے پربھی تبادلہ خیال کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان، افغانستان اور ازبکستان کا پہلا سہ فریقی اجلاس ہواجس میں تینوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ بات چیت میں تجارتی رکاوٹوں کو کم کرنے کسٹم کے طریقہ کار کو آسان بنانے اور سرحد پار سے ہموار تجارت کو فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں وزراء نے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لیا جس سے مشترکہ منصوبوں، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے کی راہیں کھلیں گی۔


فریقین نے نقل و حمل کے نیٹ ورکس کو بڑھانے اور سامان کی نقل و حرکت کو آسان بنانے کے لیے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو فروغ دینے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔بعد ازاں وزیرتجارت و صنعت گوہر اعجاز نے ازبک نائب وزیراعظم کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان اورازبکستان کے درمیان 100ملین ڈالرزکی دو طرفہ تجارت پر دستخط کئے گئے ہیں، پاکستان اور ازبکستان کے درمیان بینکنگ چینلز کھولنے اور ازبکستان کیلئے گواد رپورٹ کو استعمال کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔


انہوں نے کہا کہ سہ فریقی تعاون سے تینوں ممالک میں اقتصادی ترقی کو تیز کرنے کی امید ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان، افغانستان اور ازبکستان نئی منڈیوں میں داخل ہو سکتے ہیں اور اپنی طاقتوں اور وسائل کو بروئے کار لا کر اپنی معیشتوں کو بڑھا سکتے ہیں۔ازبک نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تجارت بڑھانے میں دلچسپی ظاہر کی ہے افغانستان کے ساتھ بھی سہ فریقی مذاکرات کیے گئے ہیں تجارت کو ڈیجیٹلائز کرنا بڑی پیشرفت ہے دونوں ممالک کے مابین ہر ماہ ورکنگ گروپ کا اجلاس ہوگا ٹرانس افغان ریل پروجیکٹ پر مذاکرات ہوئے ہیںاس منصوبے پر تیزی سے کام کرنا چاہتے ہیں۔

برمودہ ٹرائی اینگل میں پر اسرار جزیرے کا ظہور

 کرہ ارض کے پراسرار مقام 'برمودہ ٹرائی اینگل' پہلے ہی اپنے خوفناک اور پراسرار واقعات کی وجہ سے مشہور ہے، مگر حال ہی میں برمودہ ٹرائی اینگل میں اچانک ایک جزیرے کے ظاہر ہونے سے اس کی پراسراریت میں اور بھی اضافہ ہوگیا ہے۔


العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق برمودہ ٹرائی اینگل میں یہ جزیرہ اپریل میں سامنے آیا تھا۔ قرب وجوار میں رہنے والے لوگ اور ماہرین اس پراسرار جزیرے کے قریب جانے 

https://herebygreedyrivers.com/ixiq7qqr85?key=01bccdbd9fa12db8c4216681142f1687


برطانوی اخبار 'میٹرو' کے مطابق مقامی لوگوں نے اس پراسرار جزیرے کو 'چلی' کا نام دیا ہے۔ ایک میل لمبا اور 400 فٹ چوڑے اس جزیرے میں ہرطرف ریت ہی ریت دکھائی دیتی ہے۔


برمودہ ٹرائی اینگل اپنی خوف ناکی کی اور دیو مالائی کہانیوں کی وجہ سے پہلے ہی بدنام رہا ہے۔ گیس سے بھرپور اس مقام کو سمندر کا انتہائی خطرناک علاقہ سمجھا جاتا ہے۔ برمودہ ٹرائی اینگل کے بہت سے رازوں سے پردہ نہیں اٹھایا جاسکا۔

نئے سامنے آنے والے جزیرے[چلی] پر مردہ مچھلیوں اور سیپیوں کی بڑی تعداد بھی دیکھی گئی ہے۔

امریکا کی شمالی ریاست کیرولینا کے ساحل 'کیپ بوینٹ' کے بالمقابل ظاہر ہرنے والے جزیرے کودیکھنے لوگ دور دور سے آرہےہیں۔

جانیسن ریگن نے اپنے پوتے کے ہمراہ کیپ ہیٹرس کے علاقے کو وزٹ کیا۔ اخبار 'پائلٹ آن لائن' کے مطابق مسز ریگن نے کہا کہ 'ہاں میں نے ایک پراسرار جزیرہ دیکھا۔ وہ اپریل میں سامنے آیا جو بہت پراسرار اور دیوانہ کرنے والا ہے'۔

برمودہ ٹرائی اینگل میں سامنے آنے والے پراسرار جزیرے پر شارک مچھلیاں بھی پائی گئی ہیں۔ یہ جزیرہ پانی کی طاقت ور لہروں سے 50 گز کے فاصلے پر ہے۔


نارتھ کیرولینا بیچ آرگنائزیشن کے چیئرمین بل سمتھ کہتے ہیں کہ ہمیں پراسرار جزیرے پر موجود شارک سے بھی تشویش لاحق ہے، اس سے بھی زیادہ ڈر پانی میں ڈوبنے کا ہے۔


بعض مہم جو برمودہ ٹرائی اینگل میں ظاہر ہونے والے جزیرے میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔


ایک مہم جو'ٹرافیس فیلپس' کا کہنا ہے کہ وہ اس جزیر سے محبت کرتا ہے کیونکہ اس میں سیپیوں کی وافرمقدار موجود ہے۔


فیلپس برمودہ ٹرائی اینگل کے جزیرے میں داخل ہوا جب کہ اس کا دوست میڈلین ایاڈز اس کی بہ حفاظت واپسی پر کنارے پر کھڑا رہا۔

ابھی تک اس جزیرے کی ماہیت کا پتا نہیں چل سکا ہے۔ یہ اندازہ کرنا مشکل ہے کہ آیا یہ عارضی جزیرہ خشکی کا مستقل حصہ بن پائے گا یا جلد ہی سمندر میں بہہ جائے گا۔

یو اے ای کا پاکستان میں اربوں ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان

 


متحدہ عرب امارات کی رئیل سٹیٹ کمپنیوں کے گروپ نے ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کے توسط اور باہمی شراکت سے پاکستان کے تعمیراتی شعبے میں 20 سے 25 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق چیئرمین آباد نے تعمیراتی شعبے میں 20 سے 25 ارب ڈالرزکی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کیا اور آباد کے مکمل تعاون کی یقین دہائی کرائی ہے، جاری اعلامیہ کے مطابق حکومت پاکستان کے مشیر برائے گلف ممالک سردار قیصرحیات کی قیادت میں یو اے ای کی رئیل سٹیٹ کمپنیوں کے گروپ کے وفد نے آباد ہاؤس کا بھی دورہ کیا۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے پاکستان کے مشیر برائے گلف ممالک سردار قیصر حیات کا کہنا تھا کہ یو اے ای کے رئیل سٹیٹ اداروں کی کراچی کی تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری سے نا صرف پاکستان کی معیشت کو ترقی ملے گی بلکہ پاکستان کے شہریوں کو عالمی معیار کی رہائشی سہولتیں بھی میسر آئیں گی۔سردار قیصر حیات نے کہا کہ اوور سیز پاکستانی 25 ارب ڈالرز سے بھی زیادہ کی سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں،

  پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے ہرممکن سہولت اور تحفظ کی یقین دہانی کراتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آباد پاکستان کے تمام بلڈرز اور ڈویلپرز کی وہ واحد جماعت ہے جو حکومت پاکستان کوملک میں تعمیراتی پالیسیاں بنانے میں بھی معاونت کرتی ہے، سردار قیصرحیات کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے بیرونی رئیل سٹیٹ کے سرمایہ کاروں کیلئے آباد جیسا ادارہ ایک بہترین ذریعہ ثابت ہوگا، آباد دبئی کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں ہرممکن مدد فراہم کرے گی۔اس موقع پر چیئرمین آباد آصف سم سم نے متحدہ عرب امارات کی رئیل سٹیٹ کمپنیوں کے گروپ کیجانب سے کراچی میں تعمیراتی شعبے میں 25 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری سے پاکستان کے تعمیراتی شعبے میں انقلاب برپا ہوگا، یو اے ای کی رئیل سٹیٹ کمپنی کو آباد کیجانب سے بھرپورتعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں۔آصف سم سم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی اور اربنائزیشن کے رحجانات سے تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری کا سازگار ماحول پیدا ہوا ہے، پاکستان میں 12 ملین سے زائدرہائشی یونٹس کی کمی ہے جو سرمایہ کاروں کے لیے ایک بہترین موقع ہے۔

سی پیک کے تحت 10 برس کے دوران اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری،ملکی معیشت میں بہتری آئی،حکام

 


اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک ) کے تحت 10 برس کے دوران ملک میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی، معیشت و غربت میں کمی آئی اور نئے تجارتی راستے بنے۔سی پیک حکام کے مطابق چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور(سی پیک)نے ترقیاتی کاموں کو فروغ دے کر خود کو پاکستان کے لیے اہم اقتصادی محرک کے طور پر ثابت کیا ہے جو اس کے بنیادی ڈھانچے، توانائی، برآمدات، تجارت، نقل و حمل، زراعت، روزگار، ادویات، آئی ٹی، موبائل ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں کو بہتر بنا ر ہاہے۔

گزشتہ 10 برس کے دوران 200,000 براہ راست اور بالواسطہ ملازمتیں پیدا کرنے والے 30 سے زائد منصوبے مکمل ہو چکے اور مزید ترقی کے مختلف مراحل میں ہیں جو پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے ایک راستہ ہموار کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ 6000 میگاواٹ سے زائد بجلی نیشنل گرڈ میں ڈالی جا چکی، 809 کلومیٹر ہائی وے بنائی گئی اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار 886 کلومیٹر ٹرانسمیشن لائنیں لگائی گئی ہیں۔


دس سال قبل اپنے قیام کے بعد سے سی پیک نے پاکستان کے بنیادی ڈھانچے کے منظر نامے کو تبدیل کر دیا ہے، اکتوبر 2022 تک 6,370 میگاواٹ سے زیادہ صلاحیت کے 11 منصوبے مکمل اور 880 کلومیٹر طویل ایچ وی ڈی سی ٹرانسمیشن لائن تعمیر کی گئی ہے، تقریبا 1,200 میگاواٹ کی گنجائش والے مزید تین منصوبے-24 2023 کے اندر مکمل ہونے کی امید ہے جبکہ حال ہی میں 1,320 میگاواٹ تھر کول بلاک ون نے کمرشل آپریشن شروع کیا ہے۔ سی پیک کے تحت مکمل ہونے والے منصوبوں کے علاوہ کئی دوسرے منصوبے بھی زیر عمل ہیں جو پاکستان کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو مزید فروغ دیں گے۔

Hamza

جنرل فیض حمید کے خلاف کارروائی کی جائے : سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ




اسلام آباد :  سپریم کورٹ  نے ٹاپ سٹی کی طرف سے  سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کیخلاف کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔ معیز احمد کی درخواست پر 8 نومبر کی سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کیا گیا۔

سپریم کورٹ کے مطابق درخواست گزار نے آئی ایس آئی کے سابق عہدیدار فیض حمید سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔درخواست گزار کے مطابق ٹاپ سٹی پر قبضہ کیلئے انکو اور اہلخانہ کو اغوا کیا گیا۔ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید پر رینجرز اور آئی ایس آئی حکام کے ذریعے درخواست گزار کے آفس اور گھر پر چھاپے کا الزام ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فیض حمید پر درخواست گزار کے گھر کا سامان اور سوسائٹی کا ریکارڈ چوری کرنے کا بھی الزام ہے۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا سپریم کورٹ کے علاوہ کارروائی کیلئے کوئی متعلقہ فورم نہیں بنتا۔سپریم کورٹ  نے فیصلے میں لکھاایڈیشنل اٹارنی جنرل کے مطابق درخواست گزار وزارت دفاع سے رجوع کر سکتے ہیں۔درخواست گزار کے پاس فیض حمید سمیت دیگر فریقین کے خلاف دوسرے متعلقہ فورمز موجود ہیں۔

سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ درخواست گزار کے الزامات پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔ درخواست گزار کے پاس فیض حمید سمیت دیگر فریقین کے خلاف دوسرے متعلقہ فورمز موجود ہیں۔ سپریم کورٹ کیس کے میرٹس کو چھیڑے بغیر یہ درخواستیں نمٹاتی ہے۔