https://s.amsu.ng/NrbjA5SfknJN
اسرائیل کا شامی دارالحکومت دمشق میں میزائل حملہ ، شامی فوج کا کئی میزائل مار گرانے کا دعویٰ
دمشق۔17نومبر:شام نے جمعہ کی صبح گولان کی پہاڑیوں سے دارالحکومت دمشق کے اطراف میں داغے گئے اسرائیلی میزائلوں کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔الجزیرہ کے مطابق شامی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ زیادہ تر اسرائیلی میزائلوں کو روک دیا گیا لیکن کچھ میزائلوں نے زمین پر نقصان پہنچایا ہے۔
اسرائیلی فوج نے شام کے اس دعوے پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔شام کے روزنامہ الوطن نے جمعہ کو عسکری ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ شامی فضائی دفاعی فورسز نے دارالحکومت دمشق کی فضائی حدود میں اسرائیلی میزائلوں کو نشانہ بنایا اور متعدد کو مار گرانے میں کامیابی حاصل کی۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فضائی حملے میں دمشق کے آس پاس کے کئی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں کچھ مادی نقصان پہنچا ہوا۔رپورٹ کے مطابق فوجی ذرائع نے نقصان یا ہلاکتوں کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں ۔
علما ومشائخ کی آرمی چیف سے ملاقات، ’افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی پر اظہار تشویش
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر سے ملک کے مرکزی علما و مشائخ نے ملاقات کرکے انتہاپسندی کے خلاف اقدامات کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے افغان سرزمین سے پاکستان میں آنے والی دہشت گردی پر تشویش کا اظہار کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا کہ تمام مکاتب فکر کے نمائندہ علما و مشائخ نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔
بیان میں کہا گیا کہ 'علما و مشائخ نے متفقہ طور پر انتہاپسندی، دہشت گردی اور فرقہ واریت کی مذمت کی اور ریاست اور فوج کی ملک میں برداشت، امن اور استحکام کے لیے انتھک کوششوں کی حمایت جاری رکھنے اعادہ کیا'۔
ملاقات کے حوالے سے بیان میں کہا گیا کہ علما و مشائخ نے کہا کہ اسلام امن اور بھائی چارے کا دین ہے اور مخصوص حلقوں کی جانب سے اپنی مفادات کے لیے دین میں ردوبدل اور غلط تشریح کی گئی تو اس کا اسلام کی تعلیمات سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے انتہاپسندوں اور دہشت گردوں کا گمراہ کن پروپیگنڈا ناکام بنانے کے لیے مذہبی اسکالرز کی جانب سے دیے گئے فتویٰ 'پیغام پاکستان' کی تعریف کی۔
انہوں نے علما و مشائخ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس کی تشہیر اور من و عن عمل درآمد اور اندرونی اختلافات ختم کیے جائیں۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی قرآن و سنت کی تفہیم، دیگر علمی معلومات کے ساتھ کردار سازی اور ٹیکنیکل صلاحیت بڑھانے کے لیے علمائے کرام کے کردار کا حوالہ دیا۔
جنرل عاصم منیرنے کہا کہ کسی کو بھی کسی دوسرے کے خلاف اور خاص طور پر اقلیتوں اور معاشرے کے نادار حلقوں کے خلاف عدم برداشت اور انتہاپسندانہ رویہ اپنانے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اجلاس میں متفقہ طور پر ریاست کے سخت اقدامات بشمول غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کی بے دخلی، پاسپورٹ کے نظام پر عمل درآمد، انسداد اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے لیے اقدامات اور توانائی کی چوری کی مہم کی حمایت کی گئی۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ افغانستان کی سرزمین سے برآمد ہونے والی دہشت گردی پر تشویش اور پاکستان کی پوزیشن مکمل طور پر تسلیم کی گئی اور پاکستان کے خدشات دور کرنے کے لیے افغانستان پر سخت اقدامات کے لیے زور دیا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ اجلاس میں غزہ میں جاری تنازع اور غزہ کے بے یار و مددگار عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم پر غصے کا اظہار کیا اور اس سے انسانیت کے خلاف جرائم قرار دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے آخر میں کہا کہ پاکستان بلاتفریق مذہبی، صوبائی، قبائلی، لسانی، نسلی، علاقائی اور دیگر کسی امتیاز کے تمام پاکستانیوں کا ہے، ریاست کے علاوہ کسی بھی ملیشیا، تنظیم یا گروپ کی جانب سے طاقت کا استعمال اور مسلح کارروائی ناقابل قبول ہے۔
پنجاب حکومت کا اہم اعلان : لاہور سمیت پنجاب کے اضلاع میں سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز بند کرنے کا فیصلہ،ہیلتھ ایمرجنسی نافذ
لاہور: پنجاب حکومت نے ہفتے کو لاہور سمیت پنجاب کے 8 اضلاع میں سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ سموگ کی وجہ سے ماحولیاتی اور ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
سموگ کی صورتحال سے متعلق پنجاب حکومت کا اہم اعلان سامنے آ گیا۔سموگ کی صورتحال سے متعلق وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے انسداد سموگ کا اہم اجلاس ہوا۔ ماہرین ماحولیات ، صحت و موسمیات نے سموگ کی صورتحال بارے بریفنگز دیں۔ اجلاس میں سموگ سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور اہم فیصلے کیے گئے۔
پنجاب حکومت نے ہفتے کو لاہور سمیت پنجاب کے 8 اضلاع میں سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ سموگ کی صورتحال کی وجہ سے لاہور ڈویژن، گوجرانوالہ، حافظ آباد میں ماحولیاتی اور ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
نگران وزیراعلی محسن نقوی نے کہا لاہور ڈویژن، گوجرانوالہ اور حافظ آباد میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، ہفتے کو تعلیمی ادارے، سرکاری و نجی دفاتر، سینما، پارکس اور ریسٹورنٹ بند رہیں گے، مارکیٹیں ہفتے کو بند رکھی جائیں گی۔محسن نقوی نے کہا سموگ کسی بھی لحاظ سے اچھی چیز نہیں، بچاؤ اور سدباب ضروری ہے
غزہ:مجاھدین نے اسرائیلی ڈرون مار گرایا، کئی ٹینک تباہ اور فوجی ہلاک
فلسطینی مزاحمت کار صیہونی قابض افواج کے کئی ٹینکوں کو تباہ کرنے، ایک ڈرون کو ۔
مار گرانے اور اسے کنٹرول کرنے میں کامیاب رہی اور غزہ کی پٹی میں دراندازی کے علاقوں میں بہادری کے واقعات اور جھڑپوں میں مصروف رہی۔ انہوں نے دشمن کے مزید ٹینکوں کو اڑا دیا اور اسرائیلی بستیوں اور فوجی مراکز میں گائیڈڈ میزائل داغے۔ القسام بریگیڈز نےکل شام ایک فوجی بیان میں کہا کہ آج صبح سے ہمارے مجاہدین قابض فوجیوں کی ایک فورس کو اینٹی پرسنل ڈیوائس سے نشانہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ اس حملے میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ اس دوران دشمن کی 11 صیہونی گاڑیوں کو مکمل یا جزوی طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔ اس نے ایک پچھلی رپورٹ میں یہ بھی اعلان کیا تھا کہ ایک فوجی بلڈوزر کوجو قابض فوجیوں کی ایک فورس کے ساتھ تھا کو اینٹی آرمر ڈیوائسز اور ایک اور اینٹی پرسنل ڈیوائس سے نشانہ بنایا گیا جس میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔
القسام بریگیڈز نے غزہ شہر کے مغرب میں ایک صہیونی ٹینک پر "الیاسین 105 گولے سے بمباری کی۔ القسام بریگیڈز نے غزہ شہر کے شمال مغرب میں ایک صہیونی ٹینک کو "ال یاسین 105 گولے سے نشانہ بنایا۔ القسام بریگیڈز نے ایک میزائل بیراج کے ساتھ مقبوضہ شہر سدیروت پر اپنی بمباری کی تجدید کی۔ القسام بریگیڈز نے "سدیروٹ" بستی پر میزائل بیراج سے بمباری کرنے اور دیر البلح شہر کے مشرق میں گھسنے والی گاڑیوں کے اجتماع پر مارٹر گولوں سے گولہ باری کا اعلان کیا۔ القسام بریگیڈز نے غزہ شہر کے شمال مغرب میں دو صہیونی ٹینکوں اور ایک بلڈوزر کو دو ٹنڈم گولوں سے نشانہ بنایا۔ القسام بریگیڈز نے اعلان کیا کہ اس نے غزہ شہر کے جنوب میں محور میں دشمن قوتوں کے ایک اجتماع کو 114 ملی میٹر کے مختصر فاصلے تک مار کرنے والے "رجوم" گولے سے نشانہ بنایا۔ اس نے ایک میزائل سالو سے "عسقلان" پر بمباری کا بھی اعلان کیا۔
القسام بریگیڈز نے غزہ شہر کے شمال مغرب میں صہیونی فوجیوں کے ایک جہاز کو "ال یاسین 105 گولے سے نشانہ بنایا۔ القسام بریگیڈز نے دیر البلح شہر کے مشرق میں صہیونی بلڈوزر کو "ال یاسین 105 گولے سے نشانہ بنانے کا اعلان کیا۔ اسلامی جہاد تحریک کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ نے ایک فوجی رپورٹ میں کہا کہ ہم نے مزید تفصیلات کے بغیر ایک صہیونی Skylark ڈرون کو مار گرایا اور اسے اپنے قبضے میں لے لیا۔ بریگیڈز نے یہ بھی اعلان کیا کہ انہوں نے شمالی غزہ کی پٹی میں آرٹلری ہل پر دشمن کے ہجوم اور فوجیوں پر مارٹر گولوں سے بمباری کی، اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہ وہ براہ راست مارے گئے۔
مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ مزاحمت کاروں نے صہیونی فوج کا بہادری سے مقابلہ کیا جو بھاری توپ خانے کی گولہ باری کی آڑ میں وسطی غزہ کی پٹی میں دیر البلح کے مشرقی مضافات میں گھس گئی۔ القسام بریگیڈز نے ایک ویڈیو کلپ شائع کیا ہے جس میں بدھ کے روز راکٹ حملوں کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔
WHAT IS BINANCE
Binance: Upsetting the Cryptographic money Exchanging.
Introduction to Binance:Founded 2017 by Changpeng Zhao, Binance has quickly rose to become one of the world's biggest and most famous digital currency trades. Settled in Malta, Binance offers an easy to understand interface that takes care of the two novices and experienced dealers. The stage gives a wide cluster of digital currencies for exchanging, making it a one-stop objective for devotees looking for different venture opportunities.
Evolution and Growth:Binance's transient ascent can be credited to its obligation to development and flexibility. The trade at first acquired consideration through its Underlying Coin Offering (ICO) for its local digital money, Binance Coin (BNB). BNB fills in as a tradable resource as well as gives clients different advantages,
for example, diminished exchanging charges when utilized on the Binance platform.Binance's process has been set apart by essential extensions and organizations, hardening its situation in the worldwide crypto market.
The stage constantly adds new highlights and administrations, advancing to satisfy the unique needs of the digital currency space.
Key Elements of Binance:Wide Scope of Digital forms of money: Binance upholds an immense choice of digital currencies, going from deep rooted ones like Bitcoin and Ethereum to promising altcoins.
Trading Matches: Clients can exchange different digital money matches on Binance, considering assorted exchanging methodologies and venture portfolios.
Binance Coin (BNB): BNB assumes a focal part in the Binance environment, giving utility and advantages to clients, remembering charge limits and support for token deals on the Binance Launchpad.Security Measures: Binance focuses on security, utilizing industry-standard practices like two-factor confirmation (2FA) and cold capacity for most of client funds.
User-Accommodating Connection point: The stage's natural plan takes special care of the two novices and experienced brokers, offering a simple to-explore experience.
Binance Brilliant Chain (BSC): BSC, a blockchain created by Binance, works with the making of decentralized applications (DApps) and savvy contracts, introducing an option in contrast to the Ethereum network.
Cryptocurrency Exchanging on Binance:
Registration and Check: To begin exchanging on Binance, clients need to make a record by giving essential data and finishing the fundamental personality confirmation systems. This guarantees consistence with administrative necessities and upgrades the security of the platform.
Deposits and Withdrawals: Once enlisted, clients can store assets into their Binance accounts. Binance upholds different store techniques, including bank moves and cryptographic money stores. Withdrawals are likewise clear, permitting clients to move assets to their outer wallets.
Trading Matches and Request Types: Binance offers a plenty of exchanging matches, empowering clients to exchange one cryptographic money for another. Normal exchanging matches incorporate Bitcoin to Ethereum (BTC/ETH) and Binance Coin to US Dollar Tie (BNB/USDT). Brokers can submit various kinds of requests, for example, market requests and breaking point orders, giving adaptability in executing trades.
Security Measures: Security is vital in digital money exchanging, and Binance utilizes strong measures to protect client reserves. Two-factor verification (2FA) adds an additional layer of assurance, and most of client resources are put away in chilly wallets, limiting the gamble of hacking.
Binance Prospects and Choices: For clients looking for further developed exchanging methodologies, Binance offers fates and choices exchanging. These monetary subordinates empower dealers to hypothesize on the future value developments of digital currencies, enhancing both possible benefits and risks.Staking and Reserve funds: Binance gives potential open doors to clients to acquire recurring, automated revenue through marking and reserve funds programs. By taking part in marking, clients can add to the security and usefulness of blockchain networks while acquiring rewards. Reserve funds programs offer clients the opportunity to procure interest on their inactive.
cryptocurrencies.Educational Assets: Perceiving the significance of training in the digital money space, Binance gives various instructive assets. From novice advisers for top to bottom investigations, clients can get to data that engages them to make educated exchanging decisions.
Conclusion:In the unique domain regarding digital money, Binance has arisen as a force to be reckoned with, offering a far reaching stage that takes special care of the different necessities of brokers and financial backers. With its obligation to development, security, and client experience, Binance keeps on assuming a urgent part in molding the fate of digital currency exchanging. As the crypto scene advances, Binance stays at the very front, driving positive change and working with the far and wide reception of computerized resources
والدین ہوشیار، سوشل میڈیا پر گھریلو لڑکیاں بھی ہراسانی کا شکار، کس طرح کی کالز آتی ہیں، کیا دھمکیاں ملتی ہیں؟ خطرناک اثرات سامنے آنے لگے
فیصل آباد: سوشل میڈیا پر گھریلو لڑکیاں بھی ہراسانی کا شکار ہونے لگیں جن کو ذاتی ڈیٹا ہیک کرنے کے ساتھ ساتھ سنگین دھمکیاں دی جاتی ہیں، لڑکیاں ڈری سہمی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئیں۔
نجی نیوز کے مطابق فیصل آباد میں آن لائن ہراسانی کے بڑھتے واقعات نے لڑکیوں کو ڈپریشن سمیت نفسیاتی عوارض میں مبتلا کرنا شروع کر دیا۔ متاثرہ لڑکی شہلا (فرضی نام) نے بتایا کہ واٹس ایپ پر ملزم نے ان سے رابطہ کیا اور بطور انسپکٹر تعارف کروا کر دوستی کرنے پر مجبور کیا اور دھمکی دی کہ میرے پاس آپ کا سارا واٹس ایپ ڈیٹا ہے، اگر دوستی نہ کی تو میں ان کا غلط استعمال کر سکتا ہوں۔ شہلا نے مزید بتایا کہ ایف آئی اے میں شکایت کی گئی مگر ایک مہینہ گزرنے کے باوجود کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔
دوسری متاثرہ لڑکی (دردانہ) نے بتایا کہ ملزم نے ان کا نمبر لیا اور کالز سے تنگ کرنا شروع کر دیا، مطالبہ کیا گیا کہ دوستی کریں ورنہ آپ کی تصاویر ہمارے پاس موجود ہیں ان کو لیک کر دیں گے۔
ماہر نفسیات نے بتایا کہ 80 فیصد لڑکیاں آن لائن ہراسانی سے ڈپریشن میں مبتلا ہو جاتی ہیں۔ لڑکیوں کے موبائلز میں موجود ویڈیوز کو ہیک کر کے ان کے غلط استعمال سے غیر مناسب ویڈیوز بنائی جاتی ہیں۔ لڑکیاں ایسا سنگین معاملہ دیکھ کر ڈر جاتی ہیں، خاموش ہو کر سہی ہوئی زندگی گزارنے لگتی ہیں اور ڈپریشن سمیت نفسیاتی عوارض کا شکار ہونے لگتی ہیں۔